Hazara Girls with Cultural Dress - Keblagh e Azergi

قوم کا اجتماعی رویہ

ثقافت قوموں کے طرز زندگی، اقدار، اور مجموعی خیالات کی عکاس ہوتی ہے۔ نیز میلوں، ٹیلوں، پوشاک، طرز تعمیر وغیرہ کے مظاہر ہیں۔

رسم و رواج – ہماری زندہ روایت

انسانی گروھوں نے ہزاروں سال پر محیط ارتقا کے سفر میں اپنے اجتماعی مفادات کے حصول کے لئے مختلف نظام اور ضابطے وضع کئے، موسمی حالات کے پیش نظر پوشاک و خوراک اختیار کئے۔
خوشی اور غم کے مواقع پر ایک دوسرے کے ساتھ شریک ہو کر مختلف سرگرمیوں کو جنم دیا جو کہ مجموعی طور پر اس گروہ یعنی قوم کے رسم و رواج کے طور معروف ہوئے۔
کسی بھی قوم کی رسم و رواج اس قوم کو انفرادیت بخشتی ہے بلکہ اس کی شناخت کا وسیلہ بھی بنتا ہے لیکن یہ امر پوشیدہ نہ رہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان رسوم و رواج میں تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔ یہ ایک فطری عمل ہے۔