ہزارگی تاریخ – ماضی کے دُھنکار، مستقبل کے اسباق
تاریخ اس علم کو کہا جاتا ہے کہ جو ایام گزشتہ کے واقعات پر مشتمل ہے۔
یہ ایسے حالات و واقعات کا مجموعہ ہے کہ جن کی وجہ سے پچھلی نسلوں کی ذاتی، اجتماعی و سیاسی زندگی متاثر ہوئی اور نتیجتاً آنے والی نسلوں کی طرز فکر و زندگی گزارنے کے اصول کو باقاعدہ بنیاد فراہم کی گئی۔
تاریخ کے مطالعے سے ہمیں اس امر کو سمجھنے میں بھی مدد ملتی ہے کہ پچھلی نسلوں کے کون کون سے کارنامے ہمارے لئے مشعل راہ ثابت ہو سکتی ہے اور ان کی کون کون سی لغزشیں ہمیں عبرت کا درس دے کر ان غلطیوں سے محفوظ رہنے کی تاکید کرتی ہیں۔